قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ 30 جنوری سے پہلے ہوجائے گا، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2022
—فوٹو

—فوٹو

 لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ 30 جنوری سے پہلے ہوجائے گا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں۔

انہوں نے آصف علی زرداری کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ سندھ کی فکر کریں، جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پر لکھی ہے، سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے، عمران یہ جنگ جیتے گا اور پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوا رہے ہیں اور باہر کے بینکوں میں بھیج رہے ہیں جبکہ روس نے تیل دینے سے انکار اور گوگل نے کئیرئر پیڈا معطل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی دوگنی اور زر مبادلہ کم ہوگیا ہے جبکہ قوم اور عوام عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں، جو عمران خان سے غداری کرے گا اپنی سیاست دفن کرے گا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔