- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن شروع
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
ٹک ٹاک پر اڑن جھاڑو کی ویڈیو اربوں مرتبہ دیکھنے کا نیا ریکارڈ قائم

یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے معروف بصری دھوکے دکھانے والے فنکار زیک کنگ کی ویڈیو نے ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: یوپی آئی
کیلیفورنیا: زیک کنگ، انٹرنیٹ کے کئی پلیٹ فارم پر عالمی شہرت رکھتےہیں۔ ان کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو اتنی مشہور ہوئی ہے کہ اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد اسےدیکھ چکے ہیں۔ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔
زیک کنگ کی ویڈیو میں وہ ہوائی جہاز غائب کرتے، کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور اشیا کی اشکال بدلتےدکھائی دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ویڈیو کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں اور فالوورز کی تعداد بھی دسیوں لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔
ان کی ایک ویڈیو دنیا بھرمیں مقبول ہوئی جس میں وہ ہیری پوٹر کے کرداروں کا لباس پہنے ایک جھاڑو پربیٹھے ہیں اور میدان میں چکر کاٹ رہے ہیں۔ اس میں انہوں نے ایک آپٹیکل الیوژن استعمال کرتے ہوئے ویڈیو ایڈیٹنگ اختیار کی ہے اور یوں لگتا ہے کہ واقعی وہ جھاڑو پر بیٹھ کر اڑ رہے ہیں۔
زندگی میں کئی مالی مشکلات کے شکار زیک اب ارب پتی ہوچکے ہیں اور کیلیفورنیا کے ایک مہنگے ترین علاقے اگورا ہلز میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے 2019 کے ماہِ دسمبر میں اڑنے والی جھاڑو کی ویڈیو پوسٹ کی تھی اور اب تک سوا دو ارب افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔ حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بھی قرار دیا ہے۔
اس ویڈیو کے متعلق زیک کنگ نے بتایا کہ ہیلووین کے لیے ایک دوپہر کو یہ ویڈیو بنائی گئی تھی۔ اس میں آئینے استعمال کئے گئے تھے تاکہ وہ سامنے کا عکس دکھاسکیں۔ پھر کچھ ایڈیٹنگ کرکے اسے حقیقت کےقریب دکھایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔