- فلسطین: فُٹبال فائنل میچ کے دوران اسرائیلی فورسز کی آنسو گیس شیلنگ
- لیٹرآف کریڈٹ کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے، وفاقی وزیرخزانہ
- پی آئی اے کے تمام پائلٹ قومی ایئرلائن کو چھوڑنا چاہتے ہیں، سی اے اے کا انکشاف
- عدالت نے پنجاب حکومت کو 45 ہزار ایکڑ زرعی اراضی فوج کے حوالے کرنے سے روک دیا
- عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری
- حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
- الیکشن کیس میں فل کورٹ بنائیں اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، نواز شریف
- نابینا افراد کیلئے شام میں بنایا گیا منفرد گاؤں
- پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس
- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں زکوۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، شوکت ترین

—فوٹو
کراچی: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری کے عالم میں میں کوئی غیر زمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، معاشی صورتحال کے باعث عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
سندھ ہاؤس میں ماہر معاشیات مزمل اسلم اور سیکریٹری اطلاعات کراچی محمد طحہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ چند دن پہلے اسٹیٹ بینک نے معیشت کی بدحالی پر رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بینکوں کے پاس ذخائر ختم ہونے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا، اس تمام تر صورتحال کے بعد سمجھ نہیں آتا کہ یہ لوگ کس طرح ڈالر کو 200 روپےسے نیچے لیکر جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے، جس سے ملک میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ حکومتی وزرا کوششوں کے باوجود ایل سی کھول نہیں رہے ہیں، اسوقت فارما، چکن فیڈ، شپنگ لائنز کو بھی پیمنٹ نہیں کی جارہی ہیں، ڈالر کی قدر دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ توقع کی جارہی تھی کہ رواں ماہ پیٹرول کی قیمت کم ہوجائے گی مگرحکومت نے پیٹرول کی قیمت کم نہیں کی، جس کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکہ عوام کو لگایا گیا، عالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی کے باوجود عوام کو اس ریلیف سے محروم رکھا گیا۔
شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہماری ان اسکیموں کو سراہا تھا لیکن اب حکومت نے اس اسکیموں کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہی بند کردیا ہے، اگر حکومت ایل سیز کھول دے تو اس سے امپورٹ بہت زیادہ بڑھے گی، اب سنا ہے کہ روس نے ہمیں سستا تیل دینے سے منع کردیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو روس سے دوبارہ بات کرنا ہوگی تاکہ سستا تیل مل سکے، یہ بھی خبر ہے کہ اس سال حکومت کو چالیس ملین روپے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف نے بھی انہیں قرض دینے سے انکار کردیا ہے، اس وقت سی ڈی ایز 90 فیصد چل رہی ہے، انہیں کون ان حالات میں لون دے گا؟۔
شوکت ترین نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف نہیں کہا کہ آپ کے دوست جب تک نہیں کہیں گے پیسہ نہیں دیں گے، آپ کو ان کے سامنے کھڑے ہوکر بات کرنا ہوگی، 99 بلین کے گیپ کو ری اسٹریکچر کرنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔