- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 دو اور 3 منزلہ رہائشی مکانات جل کر مکمل خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
سیارے زحل کے چاند پر موسموں کے آثار دریافت

(تصویر:ناسا)
واشنگٹن: سیارے زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن کے متعلق یہ بات تو معلوم تھی کہ اس کی ریت برقی طور پر چارج ہے، اس کی جھیلیں میتھین کے ساتھ بہتی ہیں اور فضا ابر آلود ہے لیکن ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے حال ہی میں اس چاند پر موسموں کی نشاندہی کی ہے۔
جمعرات کے روز ماہرینِ فلکیات نے اعلان کیا کہ ٹیلی اسکوپ نے ٹائٹن کے شمالی ہیمسفیئر میں روشن نشانات کی نشان دہی کی جو دراصل بڑے بادل ہیں۔ یہ چیز کمپیوٹر ماڈل کی ان پیش گوئیوں کی تصدیق کرتی ہے کہ بادل موسمِ گرما کے آخر میں ابھرتے ہیں جب سطح گرم ہوتی ہے۔
چاند کی ابر آلود فضا کی وجہ سے اس سے قبل بادلوں کو کبھی نہیں دیکھا گیا تھا کیوں کہ یہ دبیز فضا سطح سے منعکس ہونے والی روشنی کو دھندلا کر دیتی ہے لیکن جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ میں نصب نیئر انفرا ریڈ آلے نے اس دھندلی فضا کے باوجود ماحول کا مشاہدہ کیا۔
اس دریافت کا مطلب یہ ہے کہ ٹائٹن نظامِ شمسی کا واحد چاند ہے جس میں موسموں کے اثرات ملے ہیں۔
اس سے قبل اپریل میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ٹائٹن ارضیاتی طور پر حیران کن طور پر زمین سے ممثلت رکھتی ہے۔
زحل کے اس چاند میں دریا، جھیلیں اور سمندر ہیں جن میں نائٹروجن کی ہوائیں چل رہی ہیں اور مائع میتھین کی بارش ہورہی ہے۔
سائنس دانوں کا عرصہ دراز سے ماننا ہے کہ ٹائٹن نظامِ شمسی کے دوسرے چاندوں سے مختلف ہے اور تازہ ترین تحقیق نے ان کی باتوں کو سچ ثابت کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔