- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- پشاور؛ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد نماز جمعہ ادا
- روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے، وزیر پیٹرولیم
- پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش
- کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں، خرم دستگیر
- موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد
- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
- والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا
- عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
وڈیوز لیک کرنے والوں کو خانہ کعبہ جاکر بددعائیں دیں، رابی پیرزادہ

فوٹو: فائل
کراچی: رابی پیر زادہ نے نے کہا ہے کہ ماضی میں اپنے متعلق لوگوں کی باتیں سن کر دل کرتا تھا کہ سب کو گولی مار دوں۔
ایک انٹرویو میں میزبان نادر علی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے میزبان کو ماضی میں ان کے ساتھ ہوئے اسکینڈل کو ’اسکینڈل‘ کہنے سے روکتے ہوئے اسے ایک حادثہ قرار دیا۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن سے کبھی کسی کی بات نہیں مانی، میں ایک باغی شخصیت کی مالک تھی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا جو کچھ میرے ساتھ ہوا میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی، میں نے خانہ کعبہ جاکر ان لوگوں کو بہت بددعائیں دی جنہوں نے میری ویڈیوز آگے بڑھائیں اور میرا تماشا بنایا۔
سابقہ گلوکارہ نے دوران گفتگو بتایا کہ میری ایک دوست کے بھائی نے میری ویڈیوز آگے اپنے دوستوں میں فارورڈ کیں اور وہ ایک موٹر سائیکل حادثے میں مارا گیا، اس کے بعد بھی لوگ ان ویڈیوز کو آگے بڑھاتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں تو لوگوں نے تو عامر لیاقت کو مار دیا، میں تو ایک لڑکی تھی میں نے اس وقت اللہ سے کہا تھا تو تو مجھے جانتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ مجھے ہنسی آ رہی تھی کیونکہ لوگ کہہ رہے تھے میرے بوائے فرینڈ نے میری ویڈیوز لیک کیں لیکن وہ بوائے فرینڈ آج تک سامنے نہ آسکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔