- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
یوٹیوب نے سال 2022 کی مشہور ترین ویڈیو اور یوٹیوبر کی تفصیلات پیش کردیں

یوٹیوب نے سال 2022 کی مقبول ترین ویڈیو اور یوٹیوبر کی فہرست جاری کردی ہے۔ فوٹو: فائل
سان فرانسسكو: آن لائن ویڈیو کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب نے سال 2022 کی مقبول ترین ویڈیو، یوٹیوبر کے چینل اور اشتہارات کی تفصیلات دی ہیں جنہیں یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم یہ رحجانات صرف امریکا سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس میں گیمنگ سے وابستہ چینل ٹیکنوبلیڈ کی ایک ویڈیو نمبر ایک پر رہی جس میں ان کے والد کی کینسر سے موت سے قبل آخری پیغام دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو 8 کروڑ 70 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔
دوسری ویڈیو آسکر ایوارڈ کے اس ناخوشگوار واقعے کی ہے جس میں وِل اسمتھ نے کرِس راک کو تھپڑ مارا تھا۔ اس کے علاوہ گیمنگ کے انفلوئنسرز کی ویڈیو بھی بہت مقبول ہوئیں۔ کیونکہ اس سال لوگوں نے ویڈیو گیم میں غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔
تاہم گزشتہ برس کی طرح مسٹر بیسٹ کا چینل سب سے آگے رہا جن کے سبسکرائبر کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ نیش ایل ایم اے او، ایئر ریک، ریان ٹراہان اور برینٹ ریویرا کے چینل ٹاپ ٹین میں شامل رہے۔ تاہم مسٹر بیسٹ نے اپنا کاروبار بھی بڑھایا اور بیسٹ برگر اور فیسٹیبل کے نام سے چاکلیٹ کی پیداوار بھی شروع کی ہے جو ایک کامیاب کاروبار میں ڈھل چکی ہے۔
اس سال اہم ترین یوٹیوبرز نے کئی چیلنجز قبول کیے اور ان کی ویڈیو بناکر پوسٹ کی جن میں ایک درجے سینٹی گریڈ سردی میں پورادن گزارنا یا میٹا ورس میں 24 گھنٹے رہنے جیسے کام شامل تھے۔
اس کےعلاوہ ٹیوب نے مقبول ترین مارکیٹنگ اور اشتہارات کا ذکر بھی کیا جن میں ایمیزون، مصر ٹیلی کام، ایپل، ہونڈائی ورلڈوائڈ، ایچ بی او میکس اور نیٹ فلکس شامل ہیں۔ یوٹیوب کے مطابق سال 2022 بہت دلچسپ تھا جسے ایپ پر دیکھا گیا تھا۔ اس رحجان کو دیکھ کر یوٹیوبر اور کمپنیاں اپنی حکمتِ عملی وضع کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔