250 افراد کا ایک ساتھ ڈانس کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
(تصویر: انٹرنیٹ)

(تصویر: انٹرنیٹ)

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں 250 افراد کے گروپ نے ایماپیانو(جنوبی افریقی موسیقی کی ایک قسم) ڈانس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکارڈ بنانے کی کوشش جنوبی افریقا کی اداکارہ و گلوکارہ بونٹل موڈِیسیل، موسیقار ایلفا کیٹ اور ورلڈ آف ڈانس کے کوارڈینیٹر کوئینٹس جینسن کی رہنمائی میں کی گئی۔

تمام ڈانس کرنے والوں نے ایلفا کیٹ کے گانے شایا لینٹو پر ان تینوں کی رہنمائی میں ڈانس کیا۔

ریکارڈ کے لیے کی جانے والی کوشش کے وقت گینیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک نمائندہ موقع پر موجود تھا جس نے ریکارڈ بننے کے بعد منتظمین کو سرٹیفیکیٹ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔