ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم رجب طیب اردوان کی جماعت کامیاب

ویب ڈیسک  پير 31 مارچ 2014
رجب طیب اردوان کو بلدیاتی انتخابات سے قبل اپنے 11 سالہ دور اقتدار میں بدترین بحران کا سامنا تھا فوٹو: فائل

رجب طیب اردوان کو بلدیاتی انتخابات سے قبل اپنے 11 سالہ دور اقتدار میں بدترین بحران کا سامنا تھا فوٹو: فائل

انقرہ: ترکی میں گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں وزیر اعظم رجب طیب اردوان کی جماعت کامیاب ہوگئی ہے۔

اتوار کے روز ترکی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق بلدیاتی وزیراعظم رجب طیب اردوان کی جماعت ترقی اور عدل پارٹی (اے کے) نے 44 سے 46 فی صد ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد رجب طیب اردوان نے انقرہ میں اپنے ہزاروں حامیوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جمہوریت جیت گئی ہے اور آزادی اظہار جیت گئی، ہمارے پاس وہ جمہوریت ہے جس کی مغرب تمنا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور ان کی حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو جوابدہ ہونا ہو گا۔ دوسری جانب ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں بالغ نظری کے ساتھ انتخابی نتائج کو تسلیم کریں اور ان کا احترام کرے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان کو بلدیاتی انتخابات سے قبل اپنے 11 سالہ دور اقتدار میں بدترین بحران کا سامنا تھا اور ان انتخابات کو ان کی حکومت کے لئے ریفرنڈم قرار دیا جارہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔