- قطری گروپ نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا منصوبہ بنالیا
- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
شہد اور دودھ میں نہانے اور سونے کی چُسنی استعمال کرنے والا بچہ

تین سالہ جریم دودھ اور شہد میں نہاتا ، سونے کی چُسنی استعمال کرتا ہے اور اس سال 100 کرسمس تحائف حاصل کرے گا۔ فوٹو: ڈیلی میل
یارک شائر: برطانیہ کے شہر ایڈنبرا میں ایک بچہ اس وقت پرتعیش زندگی گزاررہا ہے جو ماں کی جانب سے دی گئی سونے کی چُسنی استعمال کرتا ہے، گوشی اور دیگر برانڈ کے کپڑے پہنتا ہے جبکہ اس کی والدہ اسے دودھ اور شہد میں نہلاتی ہیں۔
اس بچے کا نام جریم اکرم ہے جس کی والدہ قیصے اکرم اس سال کرسمس پر انہیں 100 مختلف تحفے دینے کا ارادہ رکھتی ہیں جن میں سے کئی تحفے جریم کو دیئے جاچکے ہیں۔ قیصے کے مطابق وہ اپنے بچے کو ایک شاندار زندگی دینا چاہتی ہیں خواہ اس کی کتنی ہی قیمت ادا کیوں نہ کرنی پڑے ۔ تاہم ناقدین نے ان کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔
چند ماہ قبل انہوں نے بچے کے لیے ڈیزائنر چُسنی بنوائی جو ٹھوس سونے پر مشتمل تھی اور ایک ہزار پونڈ سے زائد کی لاگت آئی تھی۔ حیرت انگیز طور پر یہ بچہ پہلے دودھ اور شہد سے نہاتا ہے اور اس کے بعد پانی سے نہلا کر تیار کرتی ہیں۔
بچے کی 33 سالہ والدہ نے اس کے لیے پوری دنیا کی نعمتوں کا ڈھیر لگادیا ہے اور اس سال کرسمس پر 2500 برطانوی پاؤنڈ کے تحفے جریم کو دیں گی جن کی آمد شروع ہوگئی ہے اور ایک ہی دن سارے تحفے کھولے جائیں گے۔ اس سال جریم اپنے والدین کے ساتھ کینری جزائر کی سیر کرے گا اور لگژری ٹرین میں طویل فاصلہ بھی طے کرے گا۔
اس سال گھر میں کرسمس کا قیمتی سات فٹ طویل درخت بھی لگایا جائے گا۔ حال ہی میں بچے کےلیے بربری کے قیمتی ٹریک سوٹ خریدے گئے ہیں۔ جن کی قیمت سینکڑوں پاؤنڈ میں ادا کی گئی ہے۔ اس کے دیگر قیمتی کھلونوں میں سونے کی کلائی زنجیر، روبوٹ بلی اور ڈائنوسار بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔