- پی ایس ایل؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
- بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک
- فضائی آلودگی اور ڈپریشن کے خطرات میں اضافے کے درمیان تعلق کا انکشاف
- خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے
- چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں
- یوم یکجتہی کشمیر؛ روایتی احتجاج کب تک؟
- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
پی سی بی نے غریب کرکٹرز کو معاوضوں کیلیے رلا دیا

قائد اعظم ٹرافی ختم ہونے کے بعد معاہدے دستخط کیلیے ارسال کیے گئے فوٹو: فائل
کراچی: ارب پتی پی سی بی نے غریب کرکٹرز کو معاوضوں کیلیے رلا دیا جب کہ مالی حالت بہتر بنانے کیلیے بلند و بانگ دعوے کرنے کے بعد5 ماہ سے ماہانہ معاوضہ نہ ہی کوئی میچ فیس ادا کی۔
سابقہ دور میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام تبدیل ہونے سے سیکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہوئے، ڈپارٹمنٹس کی بندش سے ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ختم ہو گیا، گوکہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا اعلان کیا تھا مگر اس حوالے سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔
بورڈ کی موجودہ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے اور آمدنی میں اضافے کے بلند وبانگ دعوے کیے مگر تاحال کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جولائی کے بعد سے اب تک ڈومیسٹک کرکٹرز کو ماہانہ معاوضہ نہ ہی کوئی میچ فیس ادا کی گئی ہے، یہ پانچواں مہینہ ہے جب وہ چیک کی راہ دیکھ رہے ہیں،ملازمتوں سے محروم کھلاڑیوں کیلیے اپنے گھروں کے چولہے جلائے رکھنا دشوار ہوتا جا رہا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل ہوئے ڈھائی ماہ گذر چکے اس کی انعامی رقم بھی ادا نہیں کی گئی۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس ارسال کیے گئے۔
اس حوالے سے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن برنی کو 30 نومبر کو سوالات ارسال کیے مگر یاد دہانی کرانے کے باوجود انھوں نے تاحال کوئی جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔