فیفا ورلڈکپ؛ سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو 2-3 سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 دسمبر 2022

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو 2-3 سے شکست دے دی۔

اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو 2-3 سے شکست دے دی۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے شکیری نے 20 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو سربیا کے الیکسینڈر مِٹرووچ نے 26 ویں منٹ میں گول کر کے ختم کردیا۔

سربیا کے ڈوسان ولاپووِچ نے 35 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے سربیا کو برتری دلائی جس کو سوئٹزرلینڈ کے برِیل ایمبولو نے 44 ویں منٹ میں ختم کیا۔

سوئٹزرلینڈ کے ریمو فروئلر نے 48 ویں میں منٹ میں تیسرا گول اسکور کر کے ٹیم کو ایک اور بار برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود سوئٹزر لینڈ راؤنڈ آف 16 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔