- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ ختم، گنتی کا عمل جاری

پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی (فوٹو فائل)
آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا اور اس دوران کسی بھی مقام پر کوئی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا، مقررہ وقت تک پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہونے والوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے کے دوران پونچھ ڈویژن میں 10 لاکھ 17 ہزار 375 رجسٹرڈ رائے دہندگان اپنا ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کیا۔ ان ووٹرز میں 5 لاکھ 37 ہزار 159 مرد اور 4 لاکھ 79 ہزار 854 خواتین رائے دہندگان شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی پی 84، پی ٹی آئی 79 ، ن لیگ 75، نشستوں پر کامیاب
پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع (باغ، پلندری، حویلی اور راولاکوٹ) کی 88 یونین کونسلز، 4 ضلع کونسلز، 2 میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں کے کل 787 وارڈز سے 1820 آزاد اور 15 سیاسی پارٹیوں کے 2039 نامزد امیدوار (مجموعی تعداد 3859) کے مابین مقابلہ ہوا، جن میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے 1867 پولنگ اسٹیشنز اور 2697 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے جب کہ سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے 547 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 406 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کیلیے گھر واپس جانے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 جاں بحق
بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لیے جاری پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس مو قع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں حالات سے نمٹنے کے لیے 9 ہزار سے زائد پولیس اہل کار سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔