- کالا موتیا کے مرض کی کیفیت اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن شروع
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- پشاور؛ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد نماز جمعہ ادا
- روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے، وزیر پیٹرولیم
بھارتی اداکار پریش راول کے خلاف پولیس میں شکایت درج

پریش روال اداکار کے ساتھ ساتھ بھارت کےسیاسی رہنما بھی ہیں (فائل فوٹو)
کلکتہ: بھارتی کامیڈین اداکار پریش راول کے خلاف بنگالی مخالف تبصرہ کرنے پر پولیس میں شکایت درج کروا دی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ویسٹ بنگال کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رہنما پریش راول کے خلاف بنگال مخالفب تبصرہ کرنے پر کلکتہ پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے جس میں پریش روال کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی گزارش کی گئی ہے۔
پریش راول نے گجرات میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے بنگالیوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’گیس سلنڈر مہنگے ہیں لیکن وہ نیچے آئیں گے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ لیکن کیا ہوگا اگر روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی دہلی کی طرح آپ کے آس پاس رہنے لگیں؟ کیا آپ گیس سلنڈر استعمال کریں گے؟ بنگالیوں کے لیے مچھلی پکائیں گے؟۔
بی جے پی رہنما اور اداکار پریش راول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کی بنگالی قوم میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔
پولیس کو لکھے شکایتی خط میں ریاستی سکریٹری محمد سلیم سلیم نے کہا کہ ’عوامی ڈومین پر اس طرح کی تقریر فسادات کو بھڑکانے اور ملک بھر میں بنگالی برادری اور دیگر برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کو تباہ کرنے اور عوامی فساد پھیلانے کے لیے کی گئی ہے‘۔
سلیم نے خط میں کہا کہ ’درحقیقت، مذکورہ اشتعال انگیز بیان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے گئے تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ ویڈیو بنگالیوں کے بارے میں بہت زیادہ منفی رائے پیدا کر رہی ہے‘۔
سلیم کے مطابق چونکہ بنگالیوں کی ایک بڑی تعداد مغربی بنگال سے باہر رہتی ہے، اس لیے راول کی جانب سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کی وجہ سے انھیں متعصبانہ طور پر نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس تبصرے کے وائرل ہونے کے بعد اپنی ایک ٹوئٹ میں پریش راول نے بنگالی قوم سے معافی بھی مانگ لی تھی ان کا کہنا تھا کہ ’یقیناً، مچھلی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ گجراتی بھی مچھلی پکاتے اور کھاتے ہیں۔ لیکن میرا مطلب غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا تھا۔ تاہم اگر میں نے آپ کے جذبات کو تکلیف پہنچائی ہے، تو میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔