- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
بھارت میں مذہبی آزادی کی پامالی پرامریکی جانبداری، فہرست سے نام غائب

بھارت کا نام مذہبی آزادی پامال کرنے والے ممالک میں شامل نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے، امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی:فوٹو:فائل
واشنگٹن: امریکا نے کھلی جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سے بھارت کا نام غائب کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے 10 ممالک کی فہرست جاری کردی گئی تاہم حیرت انگیز طورپر اس میں اپنے مسلمان شہریوں اورکشمیریوں پر مذہب کی بنیاد پر بدترین ظلم کرنے والے بھارت کا نام شامل نہیں ہے۔
اس کے برعکس امریکا نے امتیازی سلوک کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان کا نام فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایران، شمالی کوریا، سعودی عرب اور دیگرممالک بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت کو لسٹ میں شامل نہ کرنے پرمحکمہ خارجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سنگین ترین مذہبی خلاف ورزیاں کرنے والے بھارت کا نام فہرست سے نکالنا سمجھ سے باہر ہے۔کمیشن نے محکمہ خارجہ کی جانب سے ان کی دی گئی سفارشات پر عمل نہ کرنے پر بھی مایوسی کا اظہارکیا۔
امریکی محکمہ خارجہ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے 1998 کے قانون کے مطابق اس فہرست میں نام شامل کرتا ہے۔ فہرست میں شامل ممالک پر منظم طریقے سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔