لاہور ہائیکورٹ میں وکلا نے شک کی بنیاد پر نوجوان کی پٹائی کردی

ویب ڈیسک  پير 31 مارچ 2014
نوجوان کے کیانی ہال میں گھسنے کی کوشش کے دوران وکلا نے اسے دہشتگرد سمجھ کر روکنا چاہا جس پر نوجوان اور وکلا میں تلخ کلامی ہوگئی۔  فوٹو: ایکسپریس نیوز

نوجوان کے کیانی ہال میں گھسنے کی کوشش کے دوران وکلا نے اسے دہشتگرد سمجھ کر روکنا چاہا جس پر نوجوان اور وکلا میں تلخ کلامی ہوگئی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: ہائی کورٹ میں وکلا کی وکلا گردی کا ایک اور مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور انہوں نے ایک باریش نوجوان پر صرف شک کی بنیاد پر اتنا تشدد کیا کہ وہ بے ہوش ہی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک داڑھی والے نوجوان نے ہائی کورٹ کے کیانی ہال میں گھسنے کی کوشش کی تاہم اس دوران چند وکلا نے اسے دہشت گرد سمجھ کر روکنا چاہا جس پر نوجوان اور وکلا میں تلخ کلامی ہوگئی اور وکلا نے نوجوان پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ بے ہوش ہوگیا جس کے بعد اسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔