ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 10 روپے کمی

ویب ڈیسک  پير 31 مارچ 2014
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے دو روز قبل ایل پی جی قیمت میں کمی کا عندیہ دیا تھا فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے دو روز قبل ایل پی جی قیمت میں کمی کا عندیہ دیا تھا فوٹو: فائل

لاہور: ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ملک میں مائع گیس کی قیمت 10 روپے فی کلو کمی کردی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120 جبکہ کمرشل سلنڈر 480 روپے سستا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی دستیابی اور عالمی مارکیٹ میں مائع گیس قیمتوں میں کمی کے باعث ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو گرام کمی کردی،قیمتوں میں کمی کے باعث گھریلو سلنڈر 120 جبکہ کمرشل سلنڈر 480 روپے سستاہوگیا۔ قیمتوں میں کمی سے کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 100 روپے جبکہ پوٹھوہار ریجن، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اس کی قیمت 110 روپے فی کلو گرام پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایل پی جی کی قیمت میں 35 فیصد تک بتدریج کمی کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔