- حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
- فل کورٹ بنائیں اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، نواز شریف
- نابینا افراد کیلئے شام میں بنایا گیا منفرد گاؤں
- پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل
- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
حکومت سے مذاکرات ہو ہی نہیں سکتے، عمران خان

میرے کل کے بیان سے حکومت کو غلط فہمی ہوگئی اور غلط پیغام چلا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہٰی نے مجھے پنجاب اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیاہے، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا اگست میں، پی ٹی آئی جیتے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے،حکومت کا عمران خان کوجواب
انہوں نے بتایا کہ ہم رواں ماہ ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے، جب 66 فیصد آبادی کی نشستیں خالی ہوں تو ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا پڑے گا، 66فیصد کےبجائے ملک بھر میں الیکشن کےخواہاں ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی سے لوگ تنگ آگئے ہیں، الیکشن میں تاخیر ہوتی ہے تو اس میں بھی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا، الیکشن پی ٹی آئی نہیں ملک کی ضرورت ہے، موجودہ صورتحال میں ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرناہے، میرے گزشتہ روز کے بیان سے پی ڈی ایم حکومت کو غلط فہمی ہوگئی اور غلط پیغام چلا گیا، ہم نے حکومت کو صرف یہ پیغام دیا تھا کہ 66 فیصد ملک میں الیکشن ہوگا اور سب الیکشن میں چلے جائیں گے تو حکومت کا کام تو ختم ہوجائے گا اور ملک رک جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔