- امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
- کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مردان میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
- رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری
- سعودی ویمنز فٹبال ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی
- رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار
- سعودی عرب؛ مقابلہ حسن قرات میں ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی رقت آمیز تلاوت
- پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان
- کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
- بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
- دوسرا ٹی20؛ پاکستان ٹیم کی پلینگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر
- یوروکپ کوالیفائرز؛ ترکیہ نے آرمینیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا مزہ چکھادیا
- مراکش نے 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو شکست دیدی
- رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلیے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت
- ترسیلات زر میں 3فیصد اضافہ، حجم 245 ملین ڈالر ریکارڈ
- سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا
- کراچی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے چار افراد زخمی
- راولپنڈی، دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار
- شام میں امریکی حملوں کا فوری اور زیادہ شدت سے جواب دیں گے؛ ایران
- وزیراعظم نے صدر مملکت کے خط کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز قرار دے دیا
جوروٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا، ویڈیو وائرل

(فوٹو : اسکرین شاٹ)
راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جوروٹ نے لیچ کے سر سے گیند چمکادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالنگ کے دوران کپڑوں سے مسل کر بال چمکانے کے بجائے انگلش کرکٹر جوروٹ نے بال چمکانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا جس کو دیکھ کر کمنٹیٹر بھی ہنسی پر قابو نہ کر سکے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بال کو تھوک لگانے پر پابندی کے بعد پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جو روٹ نے ساتھی کرکٹر لیچ کی کیپ اتاری اور ان کے سر سے گیند مسل دی۔
روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گیند لگائی اور بال چمکا کر آگے بڑھ گئے یہ منظر دیکھ کر ساتھی کھلاڑی بھی ہنس پڑے جبکہ لیچ حیرت میں پڑ گئے۔
“Absolutely ingenious!”
Root finds a unique way of shining the ball with the help of Leach #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/mYkmfI0lhK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2022
روٹ کی اس مزاحیہ حرکت پر کمنٹیٹرنے بھی خوب قہقہے لگائے ناصر حسین نے ساتھی کمنٹیٹر کو مذاقاً کہا کہ وہ ان کی طرف نہ دیکھیں۔
پاکستان کرکٹ کی جانب سے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا جس پر شائقین ِ کرکٹ اور ٹوئٹر صارفین بھی بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔