- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
82 سالہ لیجنڈ فٹبالر پَیلے طبیعت کی ناسازی پر اسپتال میں داخل

پیلے کو اسپتام داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، فوٹو: فائل
برزیلیا: برازیل کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ فٹبالر پَیلے کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال کے معروف کھلاڑی پَیلے پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئے جس پر انھیں ساؤ پاؤلو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پَیلے اس سے قبل کینسر کے مرض کو بھی شکست دے چکے ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لیجنڈ فٹبالر کی حالت اس وقت تسلی بخش ہے۔ انھیں اینٹی بائیوٹکس دی جارہی ہیں اور وہ روبہ صحت ہیں تاہم پَیلے کو ابھی چند روز مزید اسپتال میں رہنا ہوگا۔
82 سالہ فٹبالر کو آنتوں کا کینسر بھی ہوا تھا جس پر گزشتہ برس ان کا آپریشن کیا گیا تھا اور بڑی آنت سے ایک ٹیومر نکالا گیا تھا جس کے بعد سے وہ کافی کمزور ہوگئے تھے اور زیادہ تر گھر پر ہی آرام کر رہے تھے۔
اپنے پورے کیریئر میں مجموعی طور پر 757 گول کرنے والے پَیلے نے محض 17 سال کی عمر میں ورلڈکپ میچ سے ڈیبیو کیا تھا اور واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے اپنی ٹیم کو تین بار ورلڈکپ جیتوایا تھا۔
پیلے نے برازیل کے لیے 92 عالمی میچز میں 77 گول کیئے۔ پیلے کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فیفا نے انھیں ’’ گریٹ پلیئر آف آل ٹائم‘‘، اولپمک ایسوسی ایشن نے ایتھلیٹ آف دا سینچری اور ٹائم میگزین نے 20 ویں صدی کے معروف شخصیت کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔