- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
- اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن شروع
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
اوپنرزامام الحق اورعبد اللہ کی بھی سنچریاں؛ ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے سنچریاں اسکور کیں، فوٹو: ٹوئٹر
راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے اوپنرز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے انفرادی سنچریاں مکمل کرکے پہلی وکٹ کی شراکت میں 225 رنز بٹورے۔ اس ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں اور اوپنرز کی سنچریوں نے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز زیک کراؤلی اور بین ڈیکٹ نے بھی انفرادی سنچریاں کی تھیں اور اپنی ٹیم کو 233 رنز کے مجموعی اسکور پر پہنچا کر یہ پارٹنرشپ ختم ہوئی تھی۔
پاکستان نے بھی اپنی اننگ کا آغاز شاندار طریقے سے کیا اور اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے بالترتیب 114 اور 121 کے انفرادی اسکور کیے جب کہ پہلی وکٹ 225 رنز پر گری۔
اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار مدمقابل دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے ایک ہی اننگ میں انفرادی طور پر سنچریاں کیں اور اپنی ٹیم کو 200 سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ دی جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔