دلہا دلہن نے باراتیوں کے لیے پورا جہاز ہی بک کرالیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 دسمبر 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

فوٹو: انٹرنیٹ

راجستھان: راجستھان سے تعلق رکھنے والے بھارتی جوڑے نے باراتیوں کی سہولت کیلئے پورا جہاز بک کرا لیا جس کی ویڈیو نے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شئیر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ یہ 7لاکھ مرتبہ شئیر کی جاچکی ہے۔

جہاز پر آن بورڈ پسنجرز کے ساتھ دلہن کی بہن کی بنائی ہوئی ویڈیو اکا سنگھ اور سکھ بھیر رندھاوا کے مشہور گانے کی ویڈیو کے ساتھ شئیر کی گئی۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے ہاتھ ہلاتے اور جھومتے باراتیوں کی ویڈیو پر مختلف انداز میں تبصرے کئے، کسی نے کہا کے مجھے زندگی کی دیگر ضروریات کی طرح اتنے پیسوں کی  بھی تمنا ہے۔

کسی نے یہ بھی کہا کہ شادی میں بچے نہیں ہیں کیا، شادیاں شراتی بچوں کے بغیر کیسی ہوسکتی ہیں، کسی نے ویڈیو کو فیک کہا تو کسی نے کہا کے ویڈیو دیکھ کر غربت کا احساس ہوا۔

واضح رہے کے کرونا پابندیوں کے باعث دو سالوں  تک محدود انداز میں ہونے والی شادیوں کی تقریبات کے بعد اب کھل کر رنگا رنگ فنکشنز کی صورت میں پروگرامات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔