- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن شروع
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
پی ٹی آئی سندھ کے تمام اراکین نے اپنے استعفے عمران خان کو پیش کردیے

فوٹو فائل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے تمام 26 اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے چیئرمین عمران خان کو پیش کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زمان پارک کی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی قیادت میں پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ جس میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ اور پارلیمانی رہنما خرم شیر زمان سمیت دیگر موجود تھے۔
ملاقات میں سندھ کے تمام 26 اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفے چیئرمین عمران خان کو پیش کیے اور حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت و تائید کرتے ہوئے عمران خان کا ہر صورت ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: پارلیمانی پارٹی نے پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنیکا اختیار عمران خان کو دے دیا
تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی سندھ نے کہا ہک صوبائی اسمبلی کی نشستیں چیئرمین اور پارٹی کی امانت ہیں، سندھ میں عمران خان کے سپاہی ہیں، کپتان جب حکم دیں گے اسمبلی سے نکل کر کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں گے، اہلِ سندھ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے عمران خان کے دست و بازو ہیں۔
پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ سندھ کرپٹ، نااہل، بددیانت اور سفاک راج سے نجات چاہتا ہے، آئندہ انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف ہی واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان صحت یاب ہوتے ہی سب سے پہلے سیاسی باونسرز کا رخ سندھ کی طرف کریں گے، عمران خان کا دورۂ سندھ صوبے کے مستقبل کی سیاست کا تعین کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اشارہ ملتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے، پرویز الہیٰ
انہوں نے کہا کہ عمران خان جنوری میں سندھ سے سیاسی دوروں کا آغاز کریں گے، آج ملاقات میں عمران خان سے سندھ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔