نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ 7 دسمبر کو جے یو آئی میں غیرمشروط شمولیت کررہا ہوں کیونکہ جمیعت علما اسلام ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسٹیبلشمنت کو سیاست میں لانے والے سیاستدان ہیں، سیاستدانوں نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔