- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
- اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ؛ 3 اہلکار شہید

—فائل فوٹو
نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں جی ٹی روڈ سریا خیل میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو شہید کردیا۔
پولیس اہلکار جی ٹی روڈ پر معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، شہید ہونے والوں ہیڈ کانسٹیبل منظور خان، ڈرائیور آیاز خان، اور کانسٹیبل آمان اللہ شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان موقع پر پہنچ گئے۔ اکوڑہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک ارشد خان کے مطابق پولیس موبائل گاڑی میں اہلکار نوشہرہ کی جانب سے جہانگیرہ کی طرف گشت پر جارہے تھے کہ رات کے آندھیرے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی تاہم ملزمان کی تلاش اور تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشہرہ کے علاقہ خوایش گی سے ہے، شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی سے رپورٹ طلب کی اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔