جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقہ شیوا میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گرد گروپ میں مسلح تصادم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث خطرناک دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضہ میں لے لیا گیا،دہشت گرد کمانڈر سیکورٹی فورسز کے خلاف ہائی پروفائل کارروائیوں،دہشت گردی میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد قتل، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

مقامی آبادی کے مکینوں نے کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے سیکورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔