دورانِ حمل فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو ارمینا خان کا دو ٹوک جواب

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 دسمبر 2022
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

 لاہور: اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ’میٹرنٹی شوٹ‘ پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی جانب سے اپنے ’میٹرنٹی شوٹ‘ کو شیئر کرنے پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین  نے ادکارہ کو مغربی زدہ قرار دیتے ہوئے اس عمل کو شرمناک قرار دیا تھا ۔

031430496b0eb9b

ارمینا خان نے ٹرولز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرا اکاؤنٹ میری جگہ ہے اور میں اپنی مرضی کے مطابق اس پر جو بھی چاہوں اپلوڈ کرسکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں آئندہ اپنی ڈلیوی کے تجربے کو بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کروں گی اور مجھے ٹرولز کی کوئی پروا نہیں ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔