پنجاب بار کونسل کا عدلیہ رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان

قیصر شیرازی  ہفتہ 3 دسمبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پنجاب بار کونسل نے عدلیہ کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ 

پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کا نوٹیفیکیشن اور اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 5دسمبر کو پنجاب بھر کی عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

پنجاب بار کونسل کے مطابق 5 دسمبر سے سینئر موسٹ جج ملک شہزاد احمد کی عدالت کا مکمل بائیکاٹ ہوگا، صوبے کے 36اضلاع کی بارز میں مذمتی اجلاس اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔