’اس پچ پر تو میں بھی سنچری بنا سکتا ہوں‘ بچے کا پیغام

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
شائقین کرکٹ بھی راولپنڈی کی ڈیڈ پچ کا مذاق اڑانے لگے ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

شائقین کرکٹ بھی راولپنڈی کی ڈیڈ پچ کا مذاق اڑانے لگے ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کی ’’ ڈیڈ پچ‘‘ کا مذاق اڑانے لگے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ پاک انگلیںڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز اسٹینڈ میں ایک بچے نے بورڈ تھاما ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’اس پچ پر تو میں بھی سنچری بنا سکتا ہوں‘۔

بچے کا پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپ تجزیے کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ’’سڑک‘‘ قرار دے دیا

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ناقص پچ کی تیاری پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مردہ ٹریک پر رنز کے انبار لگ رہے ہیں۔

قبل ازیں سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دیا تھا جبکہ کئی سابق کرکٹرز نے بھی بورڈ پر شدید تنقید کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔