پنڈی ٹیسٹ؛ حارث رؤف بالنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
پی سی بی نے تصدیق کردی (فوٹو: فائل)

پی سی بی نے تصدیق کردی (فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف حارث پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے دستیاب ہیں لیکن اپنے دائیں پاؤں میں تناؤ کی وجہ سے بولنگ نہیں کر پائیں گے۔

مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان 579 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کو 78 رنز کی برتری حاصل

پاکستانی پیسر حارث رؤف کو پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف مانیٹر کر رہا ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔