سیلاب سے متاثرہ کوٹری دادو ٹریک ٹرینوں کیلیے بحال

بلال غوری  اتوار 4 دسمبر 2022
فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

 لاہور: سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی جگہ نیا ٹریک بچھانے کا کام مکمل ہونے کے بعد کوٹری دادو سیکشن پر ٹریک کو ٹرینوں کے لیے بحال کر دیا گیا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آپریشن ٹریک میٹننس کے بعد شروع ہوگیا ہے۔

اس سیکشن پر ٹرین آپریشن بند ہونے سے اندرون سندھ سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ کوٹری دادو سیکشن پر ٹریک بحال ہونے سے مسافروں کو سہولت کے ساتھ ریلوے کو ماہانہ لاکھوں روپے ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

دوسری جانب، چین سے درآمد کی جانے والی پہلے مرحلے کی 46 نئی مسافر بوگیاں بھی لاہور اسٹیشن پہنچ گئیں۔ پاکستان نے چین کے ساتھ 149 میلن ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چین سے 230 مسافر بوگیاں درآمد کی جائیں گی۔

پاکستان ریلوے رواں ماہ 15 دسمبر کو چین کی نئی بوگیوں پر مشتمل کراچی براستہ لاہور راولپنڈی ٹرین چلائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔