والدین نے تھیٹر کرنے کیلئے اچھے نمبرز کی شرط رکھی تھی، آیوشمان

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
بچپن میں پرورش کے دوران والدین نے خوب پٹائی لگائی، اداکار (فوٹو: ٹوئٹر)

بچپن میں پرورش کے دوران والدین نے خوب پٹائی لگائی، اداکار (فوٹو: ٹوئٹر)

 ممبئی: بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار آیوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا کہ بچپن میں والدین نے پرورش کے دوران بری طرح پٹائی لگائی ہے۔

بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں آیوشمان بتایا کہ ماں باپ زندگی کا انمول حصہ ہوتے ہیں انکے ساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رہتے ہیں البتہ ہندوستانی والدین پردوش کے دوران بچوں کی خوب پٹائی لگاتے ہیں۔

انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے دلچسپ بات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے پاپا نے بڑے فخر کے ساتھ کسی سے کہا تھا کہ ان کا بیٹا ایک دن بڑا اسٹار بنے گا لیکن مجھے اس بات کا علم نہیں تھا، جب انہیں اس کے بارے میں بتایا گیا تو وہ یہ سوچ کر ڈر گئے کہ اگر وہ اپنے والد کی پیش گوئی کے مطابق اسٹار نہ بن سکے تو کیا ہوگا‘‘۔

بالی ووڈ اسٹار نے بتایا کہ مجھے بہت مشکلات کے بعد والدین کو راضی کرنا پڑا کہ وہ کالج کے دنوں میں اسے تھیٹر کرنے کی اجازت دیں، میرے والدین نے شرط رکھی کہ کلاس میں پوری حاضری اور اچھے نمبرز آنے پر ہی تھیٹر کرنے کی اجازت دیں گے۔ 11 ویں اور 12 ویں کلاس تک میرے پاس میڈیکل کی فیلڈ موجود تھی تاہم اچھے نمبرز نہ آنے کی صورت میں مجھے آرٹس لینا پڑا۔ اس کے بعد اس نے انگلش آنرز کی تعلیم حاصل کی اور پھر تھیٹرز بھی کرنے لگا۔

آیوشمان کھرانہ نے عالیہ بھٹ کو ملک کی سب سے بڑی سپر اسٹار قرار دیا اور کہا کہ خواہش ہے انکے ساتھ کام کروں۔

واضح رہے کہ اداکار آیوشمان کھرانہ سال 2012 میں فلم ’’وکی ڈونر‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔