کے پی حکومت نے ضم اضلاع تک اسلحہ لائسنس توسیع دینے کی رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ضم اضلاع تک اسلحہ لائسنس توسیع دینے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ محکمہ داخلہ کو سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

مشیر داخلہ خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی نے نوشہرہ اکوڑہ خٹک پولیس موبائل پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، امن و امان قائم رکھنے کے لیے صوبائی حکومت، محکمہ داخلہ اور پولیس پر عزم ہیں، امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرتے چلے آرہے ہیں، امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔

مشیر داخلہ نے واقعے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے، محکمہ داخلہ کو سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

محکمہ داخلہ کے تمام سیکشن کو بالترتیب تمام امور بشمول اسلحہ لائسنس، قوانین کی ضم اضلاع تک توسیع، وغیرہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔