فیفا ورلڈکپ؛ برازیل کے مزید 2 اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
ایلکس ٹیلز اور گیبرئیل جیسز کو گھانا کیخلاف میچ میں گھٹنے پر چوٹیں آئی تھیں (فوٹو: ٹوئٹر)

ایلکس ٹیلز اور گیبرئیل جیسز کو گھانا کیخلاف میچ میں گھٹنے پر چوٹیں آئی تھیں (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم کو دو بڑے دھچکے لگے ہیں، نیمار کے بعد دو برازیلین فٹبالر انجریز کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

گھانا کے خلاف کھیلے گئے گروپ میچز میں برازیل کے دو اسٹرائیکرز ایلکس ٹیلز اور گیبرئیل جیسز انجریز کے باعث فیفا ورلڈکپ 2022 سے باہر ہوگئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کو گھٹنے میں چوٹیں آئی ہیں۔

برازیل ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار کا کہنا ہے کہ پلئیرز کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے تاہم چوٹوں کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ کیا نیمار پھر انجری کا شکار ہوگئے؟

دوسری جانب برازیل کی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی بی ایف) نے کہا کہ قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ان کے لیے مزید شرکت کرنا “ناممکن” ہے جبکہ برازیلین ٹیم اپنا اگلا میچ منگل کو جنوبی کوریا کیخلاف کھیلے گی۔

قبل ازیں برازیل کے کپتان نیمار سربیا کے خلاف میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث پاؤں میں سوجن آگئی تھی اور وہ دو میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔