عمران خان 30 دسمبر کو الیکشن کی تاریخ دے گا یا اسمبلیاں توڑ دے گا، شیخ رشید

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر کو الیکشن کی تاریخ دے گا یا اسمبلیاں توڑ دے گا۔

اپنے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق گیند حکومت کے کورٹ میں ہے وہ سیاست آباد کرے یا برباد کردے یہ سب کچھ حکومت پر منحصر ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کردیا، چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حکومت عوام میں جانے کے قابل ہی نہیں ہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔