اے این ایف کی لاہور، پنجگور اور باچہ خان ایئرپورٹ پر کارروائیاں، منشیات برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور عبدالمالک انٹرچینج، پنجگور اور باچہ خان ایئرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

anf punjgoor drug

اے این ایف کی ٹیم نے  عبدالما لک انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 64 کلو 800 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کرلی، ٹیم نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں افغان باشندہ بھی شامل ہے۔

anf drug 2

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف کی ٹیموں نے باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر EK 637 سے مانچسٹر جانے والے ملزم کے بیگ سے 946 گرام چرس برآمد کرلی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔

anf drug 23

اسی طرح اے این ایف نے پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک اور غیر رجسٹرڈ شدہ موٹر سائیکل سے 10 کلو چرس برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔

anf bike drug

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔