زیادتی کی شکار خاتون کا انصاف کیلیے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج

اسٹاف رپورٹر  اتوار 4 دسمبر 2022
خاتون کے شوہر کے ہمراہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

خاتون کے شوہر کے ہمراہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

 لاہور: کوٹ لکھپت میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زیادتی کی شکار ایک خاتون مہوش نے بچوں اور شوہر کے ہمراہ زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل چار ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے صلح کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

women protest against rape out side imran khan residence apeal arrest accused

خاتون نے الزام عائد کیا کہ سب انسپکٹر ارم شہزادی نے مرکزی ملزم اکرام کے سامنے مجھے تھپڑ مارے، انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو رشوت کے عوض چھوڑ دیا، عمران خان نوٹس لے کر وزیراعلی پنجاب کو ملزمان گرفتار کرنے کا حکم دیں۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔