شاہ چارلس کی تاج پوشی کیلیے تاج میں رد و بدل کیوں کی جارہی ہے

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی 6 مئی 2023 کو کی جائے گی، فوٹو: فائل

شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی 6 مئی 2023 کو کی جائے گی، فوٹو: فائل

لندن: برطانیہ میں آئندہ برس 6 مئی کو ہونے والی تاج پوشی کی تقریب میں نئے بادشاہ چارلس سوم کو ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال تاج پہنایا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن کے سائز میں تبدیلی کے لیے اسے ٹاور آف لندن سے ہٹا دیا گیا۔ یہ تاج 6 مئی 2023 کو شاہ چارلس کو پہنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس تاج کا وزن 2.23 کلوگرام ہے اور یہ 22 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے۔ اس کی گولائی 66 سینٹی میٹر اور اونچائی 30 سینٹی میٹرہے جب کہ اس میں 444 قیمتی نگینے جڑے ہوئے ہیں۔

13 ویں صدی سے انگریزوں اور بادشاہوں کی تاجوپشی کے لیے استعمال ہونے والے سینٹ ایڈورڈ کراؤن کی سائز کے لیے لندن ٹاور سے نامعلوم مقام پر منتقلی کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

موجودہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن 1661 میں کنگ چارلس دوم کے لیے بنایا گیا تھا کیوں کہ 13 ویں صدی سے زیر استعمال 1649 میں پگھل گیا تھا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب اان کے والد کی پھانسی دی گئی تھی۔

برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک ملکہ رہنے والی الزبتھ دوم کی تاجپوشی 2 جون 1953 کو لندن میں ہوئی اور انھیں یہی تاج پہنایا گیا تھا تاہم موجودہ بادشاہ چارلس کے سر کا سائز قدرے مختلف ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن کے سائز میں تبدیلی کے لیے منتقل کیا گیا ہے تاکہ 6 مئی 2023 کو ویسٹ منسٹر ایبی لندن میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب میں اسے بادشاہ چارلس کے سر پر رکھا جا سکے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔