- قطری گروپ نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا منصوبہ بنالیا
- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
پاکستانی ٹیم پریشر میں ہیں دباؤ مزید بڑھائیں گے، کالنگ ووڈ

فوٹو اسکرین گریپ
راولپنڈی: انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کالنگ ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے شائقین بہت شاندار ہیں اسی وجہ سے ہم سیریز کھیلنے آئے ہیں، پاکستانی ٹیم پریشر میں ہے دباؤ کو مزید بڑھائیں گے۔
انگلینڈ ٹیم کے اسٹنٹ کوچ پال کالنگ ووڈ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آکر کھیلنے پر بہت خوشی ہے، تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیل کر محظوظ ہورہے ہیں کیونکہ شائقین بہت اچھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین اسٹوک نے اس ٹیسٹ میچ کو بہت انجوائے کیا، پاکستان کے لوگ کرکٹ کو بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بھی میچ میں مزہ آرہا ہے۔
مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کو پانچویں روز جیت کیلئے 263 رنز درکار
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں کل کا دن سب کی توجہ کا مرکز رہے گا، مخالف ٹیم پریشر میں ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ اُن پر دباؤ کو مزید بڑھایا جائے کیونکہ ہم میچ کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں، پاکستان کی کنڈیشنر کافی مختلف ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، بال بڑی مشکل سے ریورس ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے لوئر مڈل آرڈر نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پال کالنگ ووڈ کا کہنا تھا کہ بالرز کی کوشش ہو گی کہ پلیرز کو پریشر میں رکھا جائے، جانتے ہیں ہار کے بعد انگلش ٹیم پر بھی پریشر ہوگا، کوشش ہوگی جلد وکٹیں حاصل کریں، لڑکے اپنا سو فیصد دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔