- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
مختصرعرصہ میں ملنے والی کامیابیوں پرفخر ہے،عمائمہ ملک
’ ڈبلیوڈبلیوایف‘ کی سفیرکی حیثیت سے سندھ اسمبلی میں خطاب کرنا اعزاز سے کم نہیں، ایکسپریس کوانٹرویو فوٹو : فائل
فنون لطیفہ کا شعبہ جہاں لوگوں کوانٹرٹین کرتاہے وہیں اس شعبے سے وابستہ شخصیات کی یہ اولین ذمہ داری بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے ڈراموں، فلموں اور دیگر پروگراموں کے ذریعے ناصرف اہم معاشرتی مسائل کو اجا گر کریں ، بلکہ لوگوں کوان کے حقوق سے آگاہ بھی کریں۔ پاکستان میں بھی فنون لطیفہ کے شعبوں کے ذریعے اہم مسائل کو اجاگرکئے جانے کا سلسلہ بہت پرانا ہے۔
فلموں، ٹی وی سیریلزاورسٹیج ڈراموں کے ذریعے بہت سے اہم ایشوز کاسامنے لایاجا رہا ہے اوراس کے ساتھ ان مسائل کوکم کرنے کیلئے بہترین تجاویز تفریح کے ساتھ لوگوں تک پہنچائی جارہی ہیں۔ یہی نہیں ہمارے ملک کے بہت سے فنکارتوعملی طورپرفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ بھی لے رہے ہیں۔
اس حوالے سے ہمارے ملک کی باصلاحیت اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک کی کاوشیں بھی بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ مختصرعرصے میں بہت سی کامیابیاں سمیٹنے والی عمائمہ ملک نے بہترین اداکاری کے ایوارڈزجیتنے کے بعد مختلف انٹرنیشنل برانڈز نے انہیں پاکستان میں اپنااعزازی سفیرمقررکیا ہے۔ حال ہی میں انہیں ’’ یواین او‘‘ نے پاکستان میں ورلڈوائلڈ فیڈریشن (ڈبلیوڈبلیو ایف ) کا سفیرمقررکیا ہے۔ عمائمہ ملک کی مقبولیت اورکامیابیوں کے بل پرجہاں انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ، وہیں وہ پہلی پاکستانی اداکارہ بھی بن گئی ہے جنہیں خاص طورپر’’ سندھ اسمبلی ‘‘ میں خطاب کی دعوت دی گئی تھی۔ اس موقع پرعمائمہ ملک نے بطوراعزازی سفیر’’ ڈبلیوڈبلیوایف ‘‘ خطاب کرتے ہوئے ماحولیات اورجانوروں کے حوالے سے درپیش مسائل پرروشنی ڈالی اورانرجی کرائسسزسے نبٹنے کیلئے اپنی تجاویزبھی پیش کیں۔
عمائمہ ملک نے ’’ ڈبلیوڈبلیوایف ‘‘ کی سفیرمقررکئے جانے اورسندھ اسمبلی میں خطاب کے بعد ’’نمائندہ ایکسپریس‘‘ کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے بہت خوشی کالمحہ تھا جب مجھے سندھ اسمبلی میں خطاب کا موقع ملا۔ میں ’ ڈبلیوڈبلیوایف‘ کی سفیرکی حیثیت سے وہاں خطاب کیلئے گئی تھی لیکن میں نے ایک فنکارہ اورایک ذمہ دارشہری ہونے کی حیثیت سے ان اہم ایشوزکواپنی تقریرکا حصہ بنایا جن کودرست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم لوگ روزمرہ کی زندگی میں بہت سے ایسے کام کرسکتے ہیں جن سے ماحول میں خوشگوارتبدیلی آنے کے ساتھ مالی اخراجات میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔ اکثراوقات یہ بات دیکھنے میں آتی ہے کہ گھروں ، دفاتر، شاپنگ مالزسمیت دیگرمقامات پرغیرضروری لائٹ جلتی رہتی ہیں اگر ان کو بندکردیاجائے توہم بجلی کی بچت کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ماحول کوصاف ستھرا کرنے کے علاوہ چرند، پرند کی حفاظت، افزائش سمیت دیگرمسائل پربھی خاص توجہ نہیں دی جاتی ہے۔ مگرمیرے خطاب کے بعد مجھے سندھ اسمبلی کی جانب سے یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان اہم ایشوزپرخاص توجہ دی جائے گی بلکہ لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے کیلئے مہم بھی چلائی جائے گی۔ یہ بھاری ذمہ داری ہے جومجھ پر’ یواین او‘ کی جانب سے ڈالی گئی ہے لیکن میں اپنی فنی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس اہم ذمہ داری کوبھی احسن طریقہ سے انجام دونگی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات بخوبی جانتی ہوں کہ جب کسی فنکارکوکوئی اعزاز یا ایوارڈ بین الاقوامی سطح پردیا جاتا ہے تواس سے ملک اورپوری قوم کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس حوالے سے خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اپنے کیرئیر کی پہلی فلم سے کامیابیوں کا جوسلسلہ شروع ہوا ، وہ تاحال جاری ہے۔ پاکستان ہی نہیں دنیا کے مختلف ممالک میں میرے کام کو سراہا جانا اس بات کی بہترین دلیل بھی بنا ہے کہ پاکستان باصلاحیت لوگوں کا ملک ہے۔ میں نے محنت کے ساتھ اچھا کام کیااوراس کی بدولت پاکستان کا نام دنیا کے بیشترممالک میں روشن ہوا، جس پرمجھے فخر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ جب کوئی برانڈ کسی فنکاریا کھلاڑی کواپنا سفیرمقررکرتا ہے تواس سے پہلے یہ تحقیق کی جاتی ہے کہ منتخب کئے جانیوالے فنکاریا کھلاڑی کی لوگوں میں مقبولیت کس حد تک ہے اوراس کاامیج کیسا ہے ؟ اللہ کا شکر ہے کہ میری شہرت اورمیرے امیج کومدنظر رکھتے ہوئے ناصرف ایک بین الاقومی موبائل فون سازکمپنی اورصابن بنانے والے ادارے نے مجھے پاکستان میں اپنا سفیرمقررکیا، بلکہ ’یواین او‘ کی طرف سے پاکستان میں ’’ ورلڈ وائلڈ فیڈریش ‘‘ کا سفیر مقررکرنے کیلئے بھی میرا انتخاب کیا گیا۔ ورلڈ وائلڈ فیڈریشن کی سفیرکی حیثیت سے جہاں جانوروں کی حفاظت اورماحولیات کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم میں حصہ لونگی۔ اس سلسلہ میں ، میں جلد ہی ملک کے دوردراز علاقوں کا بھی دورہ کرونگی۔ میں چاہتی ہوں کہ میں لوگوں تک یہ پیغام پہنچاؤں کہ جانور ، کیڑے مکوڑے اورپرندوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جب لوگوں تک یہ پیغام پہنچے گا تواس کے بہتر نتائج سامنے آنے لگیں گے اورہمارے ارد گرد کاماحول صاف ستھرا ہونے لگے گا۔ صفاف ستھرا ماحول بہترزندگی کی علامت ہوتا ہے اوراس کیلئے ہم سب کو مل جل کرکام کرنا ہوگا۔
فنی مصروفیات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں ’’ شیر‘‘ کے بعد ’’ شاطر‘‘ کا کام بھی تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ ایک طرف توسنجے دت جیسے مقبول فنکار کے ساتھ اداکاری کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا تودوسری جانب عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی بہت اچھا جارہا ہے، لیکن ان دونوں ہیروز کے علاوہ پاریش راول جیسے ورسٹائل فنکار کے ساتھ دونوں فلموں میںکام کرکے بہت اچھا لگا۔ وہ بہت پروفیشنل اورسپورٹنگ فنکارہیں۔ جس طرح سے وہ کردار کواپنا بنا لیتے ہیں ، ویسا کوئی دوسرا نہیں کرپاتا۔ پاکستان میں اداکار شان کے ساتھ ایک فلم کررہی ہوں جس کی شوٹنگ کا ایک سپیل عکسبند کیا جاچکا ہے جبکہ دوسرے سپیل کیلئے شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے۔ عمائمہ ملک کا آخر میں کہنا تھا کہ بالی وڈ میں اچھی آفرزہو رہی ہیں لیکن مجھے جب بھی پاکستان میں کوئی اچھی فلم آفرکی جائیگی تومیں اس میں ضرور کام کرونگی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔