عوام کیلئے خوشخبری؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

ویب ڈیسک  پير 31 مارچ 2014
وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 5 روپے تک کمی کی منظوری دیدی۔

 فوٹو: فائل

وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 5 روپے تک کمی کی منظوری دیدی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر رواں ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم نوازشریف کو  ڈالر کی قدر گرنے سے برآمدات پر پڑنے والے مثبت اثرات پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  ڈالر کی قدر گرنے سے سستی ہونے والی اشیاء  کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہئے اور اس حوالے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی جو کمی واقع ہوئی ہے اس کا براہ راست فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے۔

وزیرا عظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 5 روپے تک کمی کی منظوری دی، جاری کئے گئے نوٹی فکیشین کے مطابق رواں ما ہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے کمی کے بعد 108 روپے 31 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں  2 روپے 90 پیسے کمی کے بعد 113 روپے 85 روپے مٹی کا تیل 5 روپے 61 پیسے سستا ہو کر 101 روپے 15 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 16 پیسے کمی جب کہ ایچ او بی سی  کی قیمت میں بھی 4 روپے 66پیسے کمی کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔