- قطری گروپ نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا منصوبہ بنالیا
- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
فٹبال کنگ ’پیلے‘ کی موت کی افواہ دم توڑ گئی

فوٹو فائل
لاہور: دنیا کے عظیم ترین فٹبالر پیلے کی زندگی ختم ہونے کی اطلاعات دم توڑ گئیں، برازیلین فٹبالر کی طبعیت میں بہتری آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانے والے پیلے کی زندگی کی بازی ہارنے کی افواہیں دم توڑ گئیں، 82 سالہ فٹبالر نے اسپتال سے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں زیر علاج فٹبال کنگ کے نام سے معروف پیلے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ قطر میں جاری فیفا عالمی کپ میں اپنے ملک برازیل کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ حمایت کے پیغامات نے انہیں توانائی دی ہے۔
پیلے نے کہا کہ میں سب کو پُرسکون اور مثبت رکھنا چاہتا ہوں، میں مضبوط ہوں۔
پیلے کے الفاظ ایک پریشان کن منظر نامے کے بعد سامنے آئے، جو اس وقت شروع ہوا کہ انہیں ‘زندگی کے اختتام’ پر منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ کیموتھراپی لاعلاج ہوگئی ہے، تاہم پیلے کے مداحوں کو یہ جان کر سکون ملا کہ ان کی حالت بہتر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اسپتال کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ اب بھی زیرعلاج اور مستحکم ہیں۔
واضح رہے کہ تین عالمی کپ جیتنے کا اعزاز رکھنے والے لیجنڈ فٹبالر نے 1977 میں کھیل کو خیرباد کہہ دیا تھا جبکہ 2021 میں وہ بڑی آنت کے سرطان میں مبتلا ہونے کے بعد اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔