- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
جب تک وہ ریٹائر نہیں ہوئے عمران خان کی زبان بند تھی، سعد رفیق

فوٹو : فائل
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب تک وہ ریٹائر نہیں ہوئے آپ کی زبان بند تھی جبکہ معاون خصوصی نے کہا ہے کہ غیرآئینی اقدام نہ ماننے پر عمران خان جنرل باجوہ کیخلاف جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب تک وہ ریٹائر نہیں ہوئے آپ (عمران) کی زبان بند تھی اور ملازمت ختم ہوتے ہی آپ نے الزامات لگانا شروع کردیے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دن کہتے ہیں بات کروں گا اور دوسرے دن اُسے مذاق کہہ دیتے ہیں، اب یہ نہیں معلوم بات اور مذاق کب کرتے ہیں، ایسے میں ان سے کون بات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’ایک ہی آدمی (عمران خان) روز اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتا ہے، کبھی وہ دورہ روس اور کبھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو غلط کہتا ہے‘۔
وفاقی وزیر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہک ‘ہم نے الیکشن سے نہیں بھاگنا، اب آپ کلیے سہولت کار اور جہاز اب دستیاب نہیں ہیں، سیاسی یقین پر الیکشن لڑنا ہے تو آئیں ہم نے ساری زندگی یہی کیا ہے، نظام کو چلنے دیں کس بات کی جلدی ہے اور آپ کو کون سی آگ بجھانی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کیلیے نہیں چلانے کے لیے بنتی ہیں، سب کو ملکر ملک کا سوچنا ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے منافقت کی انتہا کردی اور عمران خان جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیرآئینی طور پر جنرل (ر) عدم اعتماد روکنے کا تقاضہ کیا اور بدلے میں تاحیات ملازمت کی پُرکشش پیش کش کی، انکار کرنے پر اب وہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔