- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن شروع
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
کراچی میں کالعدم تنظیم ایس آر اے کے دو دہشت گرد گرفتار

فوٹو:فائل
کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی نشاندہی پر کالعدم تنظیم ایس آر اے کے دو دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ ،دستی بم اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سندھ ریوولوشن آرمی (ایس آراے) کے دو دہشت گردوں وریام خان اورزرک خان کو گرفتارکرکے ہینڈ گرنیڈ، ایک ٹی ٹی پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان جیکب آباد ریلوے ٹریک پر25جون 2022کوبم دھماکے میں بھی ملوث تھے جبکہ ملزمان نے دوران انکشاف کیا کہ انھوں نے تنظیم کے کہنے پر مزید دہشت گردی کی کاروائیاں بھی کرنی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل سکھن کے علاقے سے چوری کی گئی تھی، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔