پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان انتقال کرگئے

خالد محمود  اتوار 4 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے اور ان کا پاکستان نیوی کی تعمیر و ترقی اور دفاع وطن میں ان کا کلیدی کردار رہا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایڈمرل سعید محمد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل سعید محمد خان مرحوم کا نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر اور تدفین ڈھائی بجے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔