- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں، کارکنوں کا پرجوش استقبال
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضوں کی امریکی مخالفت

—فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی آنے والی حکومت سے متعلق فیصلے شخصیات پسندی پر مبنی نہیں بلکہ اٹھائے جانے والے اقدامات کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔
امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی شخصیات کے بجائے حکومتی پالیسیوں سے اندازہ لگائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے “امید کے افق” کو برقرار رکھنے کے لیے “انتھک محنت” کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کی بھی غیر واضح طور پر مخالفت کرتے رہیں گے جس میں آبادکاری کی توسیع، مغربی کنارے کے الحاق کی طرف بڑھنا، مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں خلل، مسماری اور بے دخلی سمیت تشدد پر اکسانا بھی شامل ہے۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ ’بنیادی جمہوری اصولوں پر اصرار کرے گی، بشمول ہم جنس پرست لوگوں کے حقوق کا احترام‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔