ملک میں قبل از وقت انتخابات کی ضرورت نہیں ہے، بلاول

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
—فوٹو: اے پی پی

—فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں ہے جس کا  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مطالبہ کررہے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو سابقہ حکومت کی جانب سے تباہ شدہ معیشت اور انتشار زدہ ملک ورثے میں ملا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اندرونی مسائل کے حل اور بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے کی تلاش میں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان ایک نئے سیاسی فارمولے میں حصہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے لوگ امن چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔