- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کے مرض کی کیفیت اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن شروع
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- پشاور؛ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد نماز جمعہ ادا
اسلام آباد سے جدہ جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کی کراچی میں اچانک لینڈنگ

فوٹو: فائل
کراچی: اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741 کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی،بعدازاں طیارے کو بحفاظت کراچی اتار لیا گیا اور طیارے کے مسافروں کو لاونچ منتقل کیا گیا۔۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جدہ جانے والی پرواز نے کراچی میں ہنگامی نہیں بلکہ ٹینیکل لینڈنگ کی،جہاز کے بیک اپ سسٹم کی ریم ایئر ٹربائن میں خرابی کو درست کیا گیا کیونکہ جہاز جدہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا تھا اس لیے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتاراگیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پی کے741 پائلٹ نے رات 8 بجکر 12 منٹ پر ٹاور کو مشتبہ تکنیکی مسئلہ سے آگاہ کیا،پائلٹ نے قلات کے قریب سے جہاز کا رخ کراچی کی طرف موڑا، جہاز اس وقت قلات کے مشرق میں 15 ناٹیکل مائلز پر تھا اور رات 9 بجے اسے باحفاظت جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے کسی قسم کی مدد کی درخواست نہیں کی،جہاز میں عملے سمیت 410 لوگ سوار تھے، پائلٹ نے ریم ائر ٹربائن ڈپلوئے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔