- مسلمان مسائل کی جڑ، ہندوؤں کے برابر نہیں ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی
- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
- دنیا کا اولین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ، 178,936 ڈالر میں نیلام
- ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
- ون ڈے ورلڈکپ، بھارت گرین شرٹس کو ویزے دینے پر آمادہ
- کراچی میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار
فیفا ورلڈکپ؛ انگلینڈ نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

فوٹو فائل
دوحہ: انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سینیگال کو 1 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے دی۔
قطری دارالحکومت دوحا کے ابلیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے سینیگال کو شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
انگلینڈ نے حریف پر میچ کے آغاز سے ہی ذہنی دباؤ بناکر رکھا اور موقع ملتے ہی انگلینڈ کی جانب سے جارڈن نے 38 ویں منٹ پر سینیگال کے خلاف پہلا گول داغ دیا جب کہ 45 ویں منٹ پر ہنری کین نے بال کو جال میں پھینک کر ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا اور انگلینڈ کی برتری کو مضبوط کیا۔
90 منٹ کے میچ کے دوران سینیگال کی جانب سے بارہا بال کو جال میں پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم مخالف ٹیم نے ماہرانہ کھیل پیش کیا اور بال کو جال میں جانے سے روکا۔
انگلینڈ کے ساکا نے 58 ویں منٹ پر تیسرا گول داغ کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا، جس کے بعد ٹیم نے میچ کے اختتام تک برتری کو برقرار رکھا۔
انگلینڈ نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سینیگال کو 1 کے مقابلے 3 گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔