- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
قابل تجدید توانائی منصوبوں سے بجلی پیداوار 2634 میگاواٹ ہوگئی

گھریلو،صنعتی شعبوں میں شمسی توانائی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے (فوٹو:فائل)
اسلام آباد: قابل تجدید توانائی کے 51 منصوبوں سے قومی گرڈ میں اب تک 2634 میگاواٹ اضافے کے نتیجے میں اضافی بجلی کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو موثر طور پر فروغ دیا جا رہا ہے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، حکومتی پالیسی کے تحت نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کے ذریعے ان منصوبوں کو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرزکی شکل میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
گھریلو، تجارتی، صنعتی شعبوں میں صارفین کی سطح پر شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ قابل تجدید توانائی منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کے لیے کئی دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
نیٹ میٹرنگ کی بنیاد پر تنصیبات نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے (متبادل اور قابل تجدید توانائی) تقسیم شدہ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشنزکے قواعد 2015 کے تحت کی جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔