سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں اضافہ سے متوسط طبقہ بھی پریشان

افضال طالب  پير 5 دسمبر 2022
ٹماٹر 150کے بجائے 200 روپے کلو، لہسن ساڑھے 300، ادرک 500 روپے کلو ہوگیا (فوٹو: فائل)

ٹماٹر 150کے بجائے 200 روپے کلو، لہسن ساڑھے 300، ادرک 500 روپے کلو ہوگیا (فوٹو: فائل)

لاہور: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے متوسط طبقہ بھی پریشان، سبزیاں اور پھل سرکاری ریٹ سے 25 سے50 فیصد زائد قیمت پر فروخت ہونے لگے۔

پرائز کنٹرول مجسٹریٹس ہونے کے باوجود شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ضلعی انتظامیہ لاہور صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام، آلو کی سرکاری قیمت 48 لیکن سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

پیاز سوئم145 قیمت فروخت 200 روپے، ٹماٹر 150کے بجائے دو سو روپے کلو، لہسن 245 کے بجائے ساڑھے تین سو، ادرک 325 کی بجائے پانچ سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

شملہ مرچ67کی بجائے90 روپے کریلہ 68 کی بجائے80.100 روپے فروخت ہورہے ہیں دیگر سبزیاں اور پھل سرکاری ریٹس سے 25 سے 45 فیصد سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے گراں فروشی کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی ہدایت کی ہیں شہر بھر میں گراں فروشی پر جرمانے سزائیں ہورہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔